ابنا: جنرل اشفاق پرويز کياني نے پير کي شام اہم ممالک ميں متعين پاکستاني سفراء اور وزارت خارجہ کے اعلي حکام کے اجلاس ميں بريفنگ ديتے ہوئے کہا کہ امريکہ کا يہ دعوي کہ پاکستاني چيک پوسٹوں پر حملہ غيرعمدي تھا درست نہيں ہے - انہوں نے کہا کہ اس حملے کي پہلے سے منصوبہ بندي کي گئي تھي ـ
انہوں نے کہا کہ امريکہ اور نيٹو کے ہيلي کاپٹروں نے گزشتہ برسوں کے دوران بھي کئي بار پاکستان کي فضائي حدود کي خلاف ورزي کي ہے تاہم پاکستان نے چشم پوشي سے کام لياـ
انہوں نے کہا کہ اس وقت فوج پوري طرح الرٹ ہے اور اگر امريکہ نے اب فضائي حدود کي خلاف ورزي کي تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کيا جائے گاـ اجلاس کي صدر اور پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نيٹو ممالک سے اپنے روابط پر نظر ثاني کرے گاـ
ياد رہے کہ چھبيس نومبر کو امريکہ اور نيٹو کے فوجي طياروں نے مہمند ايجنسي کے علاقے ميں دو پاکستاني چيک پوسٹوں پر حملے کئے تھے جن ميں اٹھائيس فوجي ہلاک ہو گئے تھےـ اس واقعے پر پاکستان کے اندر شديد غم و غصہ پھيل گيا ہےـ
پاکستان نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نيٹو کي سپلائي روک دي اور بلوچستان کي شمسي ايئر بيس امريکيوں سے خالي کروا لي ـ حکومت نے امريکہ سے اپنے تعلقات پر نظر ثاني کرنا شروع کر ديا ہے جس سے امريکي حکومت کو سخت تشويش لاحق ہو گئي ہے.............
/169